شاہی امام مولاناسیداحمدبخاری نے روس کی جانب سے سعودی عربیہ کو تباہ وبرباد کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہذب سماج میں آج کوئی ملک کسی کو تباہ وبرباد نہیں کرسکتا۔
مولانابخاری نے آج یہاں
جمعہ کے خطبہ کے دوران کہاکہ ’’ روسی صدرپوتن نے سعودی عرب کو دھمکی دی ہے کہ اسے مکمل طور سے تباہ وبرباد کردیاجائے گا۔
روسی صدر کی یہ دھمکی قابل مذمت ہے ، آج کے دور میں کسی بھی ملک کو تباہ وبرباد کرنا آسان کام نہیں ہے‘‘